کینیڈا کے سکول میں فائرنگ سے 4 افراد کی ہلاکت کا واقعہ، 17 سالہ لڑکے پر فردِ جرم عائد

اتوار 24 جنوری 2016 13:37

ٹورانٹو۔ 24 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جنوری۔2016ء) کینیڈا میں4افراد کو ہلاک کرنے کے معاملے میں ایک 17 سالہ لڑکے پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈا مغربی صوبے سسکیچوئن کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سکول سمیت دو مختلف مقامات پر فائرنگ کر کے 4 افراد کو ہلاک کرنے کے معاملے میں 17 سالہ لڑکے پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قتل کا یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جب لا لوچے کمیونٹی سکول اور ایک دیگر مقام پر فائرنگ کر کے 17 سالہ ڈین فونٹین اور اس کے 13 سالہ بھائی ڈریڈن کو ہلاک کیا، اس کے بعد اس نے سکول کا رخ کیا اور وہاں 25 سالہ ٹیچر ایڈم وڈ اور 21 سالہ ٹیچر میری جین ویئر کوقتل کیا۔ فائرنگ کے باعث 7 زخمی بھی ہوئے ۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کم عمری کی وجہ سے ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں۔ رائل کینیڈین ماوٴنٹڈ پولیس کے ترجماں کا کہنا ہے کہ ملزم کو آئندہ ہفتے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :