امریکا میں برفانی طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 17افراد ہلاک، 8کروڑ سے زائد شہری متاثر، 4 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ،ڈھائی لاکھ افراد بجلی سے محروم، لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

اتوار 24 جنوری 2016 13:37

واشنگٹن ۔ 24 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جنوری۔2016ء) امریکا میں برفانی طوفان کے نتیجہ میں 17 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 8کروڑ سے زائد شہری متاثر اور 4ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں شدید برفانی طوفان کے باعث ریاست واشنگٹن ، جارجیا ، ٹینیسی ، شمالی کیرولائنا، ورجینیا ، میری لینڈ اور پینسلوینیا سمیت 11ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ۔

واشنگٹن کی میئر نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق برفانی طوفان کے نتیجہ میں 17افراد ہلاک اور 8کروڑ سے زائد شہری متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔حکام کے مطابق ڈھائی لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو کر رہ گئے جبکہ ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس معطل کردی گئی ۔

(جاری ہے)

برفانی طوفان اور تیز ہواوں کے خطرے کے پیش نظر متعدد ریاستوں میں ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے جبکہ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے سیسیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کے اندر طوفان کی شدت زیادہ ہونے کا امکان ہے جس کے باعث نیو یارک سٹی میں ڈھائی فٹ تک برفباری ہوسکتی ہے جس کے باعث نیو یارک میں ایمرجنسی لگا کرگاڑیاں چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :