خوراک کا بحران ضرور مگر قحط سالی کا کوئی خطرہ نہیں،اریٹیرین صدر

اتوار 24 جنوری 2016 13:36

اسمارہ ۔ 24 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جنوری۔2016ء) افریقی ملک اریٹیریا کے صدر ایسائس افورکی نے کہا ہے کہ قرنِ افریقہ کے ملک میں خوراک کا بحران ضرور ہے لیکن قحط سالی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی افریقہ میں کم بارشوں کی وجہ سے شدید خشک سالی کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے تاہم اریٹیریا کے صدر ایسائس افورکی کئی مرتبہ اقوام متحدہ کی جانب سے خوراک فراہم کرنے کی پیشکشیں مسترد کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بارشوں میں کمی کی وجہ سے اجناس کی پیداوار کم ہوئی ہے لیکن اْن کے ملک کو قحط سالی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا

متعلقہ عنوان :