چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،ڈی پی او بھکر

اتوار 24 جنوری 2016 13:30

بھکر۔24 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جنوری۔2016ء)چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، بچوں سے مشقت کروانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہ ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر افتخارالحق نے ڈی پی او آفس میں چائلڈ لیبر پروٹیکشن کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، اجلاس میں ڈی سی او احمد مستجاب کرامت ، ڈی ای او لیبر اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پرڈی پی او / ڈی سی او نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقہ میں موجود بھٹہ خشت کا روزانہ کی بنیاد پر دورہ کریں ،خلاف ورزی پائی جانے کی صورت میں فوری طور پر بھٹہ مالک کیخلاف ایف آ ئی آر کا اندراج کرکے گرفتاری عمل میں لائیں۔