رعایتی نرخوں پر ویجی ٹیبل پروسیسنگ یونٹ کی فراہمی کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ31جنوری ہے،ضلعی آفیسر زراعت بھکر

اتوار 24 جنوری 2016 13:28

بھکر۔24 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جنوری۔2016ء)حکومت پنجاب نے سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے مختلف اضلاع میں ویجی ٹیبل پروسیسنگ مشینری پچاس فیصد شراکت پر فراہم کرنے کا پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت ایک ضلع کیلئے ایک ویجی ٹیبل پروسیسنگ مشین فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ بات ضلعی آفیسر زراعت (توسیع) نے اپنے ایک بیان میں کہی ،تفصیلات کے مطابق ضلع بھکر میں ویجی ٹیبل پروسیسنگ کا ایک یونٹ پچاس فیصد رعایتی نرخ پر فراہم کیاجائے گا جس کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ31جنوری2016ء ہے اور درخواست فارم ضلعی افسر زراعت (توسیع) کے دفتر سے مفت حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

مزید براں مکمل اور تصدیق شدہ درخواستیں دستی یا بذریعہ ڈاک دفتر میں وصول کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ فروغ سبزیات کے سلسلہ میں پیاز کے نوپلاٹ اور ٹنل کاشت کے فروغ کیلئے آٹھ نمائشی پلاٹ لگائے گئے ہیں۔