کینیڈا میں چار افراد کی ہلاکت، 17 سالہ لڑکے پر فردِ جرم عائد

اتوار 24 جنوری 2016 13:28

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) کینیڈا کے مغربی صوبے سسکیچوئن میں ایک سکول سمیت دو مقامات پر فائرنگ کر کے چار افراد کو ہلاک کرنے کے معاملے میں ایک 17 سالہ لڑکے پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔حکام کے مطابق ملزم پر، جس کا نام کم عمری کی وجہ سے ظاہر نہیں کیا جا سکتا قتلِ عمد کے چار اور قتل کی کوشش کے سات الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ہلاکتوں کا یہ واقعہ جمعے کو پیش آیا تھا جب لا لوچے کمیونٹی سکول اور ایک دیگر مقام پر فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ملک کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات ملک کے’ہر والدین کے لیے ڈراوٴنا خواب ہیں۔ ہفتے کو ایک پریس کانفرنس میں رائل کینیڈین ماوٴنٹڈ پولیس کے حکام نے بتایا کہ ملزم کو آئندہ ہفتے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مشتبہ حملہ آور کو سکول کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا اور تاحال یہ واضح نہیں کہ اس نے یہ حرکت کیوں کی۔پولیس کے مطابق اس واردات کے دوران ملزم نے پہلے ایک مکان میں 17 سالہ ڈین فونٹین اور اس کے 13 سالہ بھائی ڈریڈن کو ہلاک کیا تھا۔اس کے بعد اس نے سکول کا رخ کیا اور وہاں 25 سالہ استاد ایڈم وڈ اور 21 سالہ مددگار استاد میری جین ویئر اس کا نشانہ بنیں

متعلقہ عنوان :