ایران،چین کا باہمی تجارتی حجم 600ارب ڈالر تک لے جانے کا فیصلہ
افغانستان ،عراق،شام اور یمن میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے تعاون پر بھی اتفاق
اتوار 24 جنوری 2016 13:25
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) عالمی معاشی پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایران اور چین نے باہمی تجارت کا حجم چھ سو ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق کیا ہے۔دونوں ملکو ں نے افغانستان ،عراق،شام اور یمن میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے تعاون پر بھی اتفاق کیا ہے۔
(جاری ہے)
تہران میں چینی صدر شی جن پنگ اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد صدر روحانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کے دوران عراق ، شام ، افغانستان اور یمن میں دہشت گردی و انتہا پسندی جیسے مسائل کو قریبی رابطوں کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی راستے سلک روٹ، پْرامن جوہری توانائی میں تعاون سمیت سترہ معاہدوں پر دستخط کیے گئے، اس کے علاوہآ ئندہ دس سالوں میں باہمی تعاون بڑھانے اور سرمایہ کاری چھ سو بلین ڈالر تک بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.