شام کے بحران کابہترین حل سیاسی تبدیلی ہے،امریکی نائب صدر جوبائیڈن

سیاسی حل ممکن نہ ہوا تو امریکہ اور ترکی داعش کیخلاف فوجی آ پریشن کرینگے، پریس کانفرنس

اتوار 24 جنوری 2016 13:25

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اگرشام کاسیاسی حل ممکن نہیں تو امریکا اور ترکی داعش کیخلاف فوجی آ پریشن کریں گے۔استنبول میں ترک وزیر اعظم احمد داود اوگلو سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے کہا کہ شام کے بحران کابہترین حل سیاسی تبدیلی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم شام کے مسئلے کا سیاسی حل نہ نکل سکا تو امریکااورترکی شام میں داعش کیخلاف کارروائی کیلیے تیارہیں۔

شام امن مذاکرات(آج) پیر سے جنیوامیں شروع ہونے کاامکان ہے۔ لیکن شامی اپوزیشن کی شمولیت کے معاملے کے باعث یہ مذاکرات تعطل کاشکارہیں۔امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے ترک صدر طیب اردوان سے بھی ملاقات کی۔ جس میں شام اور عراق سمیت مشرق وسطی کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :