اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ورکنگ پیپر تیار کر لیا

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا امکان

اتوار 24 جنوری 2016 11:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء ) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ورکنگ پیپر تیار کر لیا۔ ورکنگ پیپر کے مطابق یکم فروری سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پٹرولیم مصنوعات پندرہ روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اوگرا کے ورکنگ پیپر کے مطابق یکم فروری سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 15روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

پٹرول کی قیمت میں 10روپے 37 پیسے فی لیٹر ، ہائی آکٹین کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل 8 روپے 11 پیسے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق اوگرا حتمی قیمتوں کی سمری 29 جنوری کو ارسال کرے گی۔ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت اس وقت 22 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :