تعلیمی اداروں پر حملے کرنیوالے ملک کا انفراسٹرکچر تباہ کرنا چاہتے ہیں حکومت اور فوج ہشتگردی کے ناسور کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے

مسلم لیگ فیصل آباد کے سٹی نائب صدر حاجی ہدایت انصاری کا بیان

ہفتہ 23 جنوری 2016 22:56

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے سٹی نائب صدر سی سی 20 کے چیئرمین اور امیدوار برائے ڈپٹی میئر حاجی ہدایت علی انصاری نے کہا کہ ہے تعلیمی اداروں اور سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کرنیوالے ملک کا انفراسٹرکچر تباہ کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے ‘د ہشتگردی اور بد امنی سے معاشی اور تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں ‘ انہوں نے کہاکہ چار سدہ واقعہ نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی یاد تازہ کردی ہے اور پوری قوم اس دلخراش واقعہ پر افسردہ ہے ‘ تعلیمی اداروں پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے اور کھلی دہشت گردی ہے یہ حملہ اسلام اور ملک کو بدنام کرنے کی گہری سازش ہے معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔

یونیورسٹی پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ مسلم لیگ ن شہید ہونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس مکروہ اور انسانیت سوز واقعہ میں ملوث کرداروں کا سراغ لگا کر انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا اور حکومت دہشتگردوں کا صفایا کردے گی ۔

متعلقہ عنوان :