راولپنڈی،مسلح ڈاکوگھر میں گھس کر 50لاکھ روپے نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے

ہفتہ 23 جنوری 2016 22:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء)تھانہ نیو ٹاوٴن کے علاقے میں مسلح ڈاکووٴں نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بناتے ہوئے 50لاکھ روپے نقدی اور زیورات لوٹ لئے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو ٹاوٴن کے علاقے صدیقی چوک میں رہائش پذیر ذوالفقار علی کے گھر مسلح ڈاکوداخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بناتے ہوئے گھر میں موجود 50لاکھ روپے نقدی ، طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ، ڈاکووٴں نے جاتے ہوئے شدید ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، بروقت اطلاع کے باوجود پولیس روایتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچی ،پولیس نے رپٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے