مغربی ممالک کی جانب سے اپنی معیشت کو لاحق خطرات کے باعث لیبیا کے معمر قذافی کی حکومت ہٹائے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 جنوری 2016 22:29

مغربی ممالک کی جانب سے اپنی معیشت کو لاحق خطرات کے باعث لیبیا کے معمر ..
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری 2016ء)مغربی ممالک کی جانب سے اپنی معیشت کو لاحق خطرات کے باعث لیبیا کے معمر قذافی کی حکومت ہٹائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک غیر ملکی جریدے کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی رہنما ہیلری کلنٹن کی کچھ خفیہ ای میلز لیک ہوئی ہیں جن میں تہلکہ خیز حقائق کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ان ای میلز سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق لیبیا میں معمر قذافی کی حکومت کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہٹایا گیا تھا۔

لیبیا دنیا کی معیشت پر مغربی ممالک کی اجارہ جاری ختم کرنے کیلئے ایک نئی کرنسی متعارف کروانے جا رہا تھا۔ اس کرنسی کے باعث مغربی ممالک کی معیشت کو شدید نقصان اٹھانا پڑنا تھا۔ اس تمام صورتحال میں مغربی ممالک نے مشترکہ طور پر لیبیا کیخلاف سازش تیار کی اور اور پھر نیٹو کے ذریعے لیبیا پر حملہ کرکے نا صرف معمر قذافی کی حکومت کو ختم کر دیا گیا بلکہ لیبیا کو ہر طرح سے تہس نہس بھی کر دیا گیا۔