ایران ،سعودی عرب تنازع کے حل کیلئے نواز شریف کی ثالثی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ،پاکستان ہمارا دوست اور پڑوسی ملک ہے ،اس کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں،ایک دورے سے مسئلہ حل نہیں ہوسکتا، کشیدگی کے خاتمے کا انحصار سعودی عرب کے رویے کی تبدیلی پر ہے

ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان حسین الجبیری انصاری کا ایرانی خبررساں ادارے کو انٹرویو

ہفتہ 23 جنوری 2016 22:09

ایران ،سعودی عرب تنازع کے حل کیلئے نواز شریف کی ثالثی کوششوں کا خیر ..

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) ایران نے سعودی عرب کے ساتھ تنازعے کے حل کیلئے وزیراعظم نواز شریف کی ثالثی کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا دوست اور پڑوسی ملک ہے اور ہمارے ان کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں، وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اس حوالے سے کوششیں مخلصانہ ہیں تاہم اس تنازعے کے حل کا انحصار سعودی عرب پر ہے کہ وہ کس حد تک آگے بڑھتا ہے۔

ہفتہ کو ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق اپنے انٹرویو میں ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان حسین الجبیری انصاری نے کہا کہ پاکستان ہمارا پڑوسی اور دوست ملک ہے اور ہمارے اس کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں اور پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تنازعے کے حل کیلئے اہم کردار ادا کرنے میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا، ہم اس خیرسگالی جذبے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

حسین جبیری انصاری نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا حالیہ دورہ اکیلا کشیدگی کو ختم نہیں کر سکتا کیونکہ اس کا تمام تر انحصار سعودی عرب پر ہے کہ وہ اپنا رویہ تبدیل کرے۔انہوں ن ے کہا کہ اکیلے دورے سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان معطل تعلقات فوری بحال نہ ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے دوست اور برادر ملک کی خیرسگالی کی کوششیں اور خصوصی طور پر وزیراعظم نواز شریف کی جدوجہد اس صورت میں کامیاب ہو سکتی ہے جب دوسرا فریق بحران پیدا کرنے کی پالیسی ترک نہیں کرتا اور وہ پالیسی میں جاری اپنے ایجنڈے میں تبدیلی نہیں لاتا۔

حسین جبیری انصاری نے الزام عائد کیا کہ اس کی خارجہ پالیسی کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے تصادم ، جنگ اور بحران کی کیفیت پیدا ہو ئی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی پالیسی افسوسناک ہے۔