پابندیوں کا خاتمہ، ایرانی کرنسی کی پاکستان میں قیمت فروخت بڑھ گئی

ہفتہ 23 جنوری 2016 22:03

پابندیوں کا خاتمہ، ایرانی کرنسی کی پاکستان میں قیمت فروخت بڑھ گئی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) ایران پر اقتصادی پابندیاں ہٹنے کے بعد ایرانی کرنسی ریال کی پاکستان میں قیمت فروخت میں اضافہ ہو گیا۔ یہ بات ایکسچینج کمپنیز ایسو سی ایشن کے صدر ملک بوستان نے میڈیا سے گفتگو میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چند دن قبل ایران پر پابندیاں اٹھنے سے قبل ریال کی فی کروڑ قیمت 34000 روپے کے قریب تھی جس میں اب بتدریج اضافہ ہو گیاہے، ایک کروڑ ایرانی ریال اوپن مارکیٹ میں بڑھ کر 50000 روپے کے قریب ٹریڈ ہورہا ہے۔ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ایران پر اقتصادی پابندیاں اور بینکاری سسٹم میں شامل ہونے کے بعد ملک میں ایرانی ریال کی طلب بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :