شدید برفانی طوفان، نیویارک سمیت امریکہ کی 6 کاونٹیز میں ایمرجنسی نافذ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 جنوری 2016 20:43

شدید برفانی طوفان، نیویارک سمیت امریکہ کی 6 کاونٹیز میں ایمرجنسی نافذ
نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری 2016ء) شدید برفانی طوفان کے باعث نیویارک سمیت امریکہ کی 6 کاونٹیز میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ اپنی تاریخ کے بدترین برفانی طوفان کا سامنا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

شدید برفانی طوفان کے باعث نیویارک سمیت امریکہ کی 6 کاونٹیز میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ گورنر نیو یارک نے تاحکم ثانی تمام بس سروسز کو بند کرنے کا حک بھی جاری کر دیا ہے۔ طوفان کے باعث نیو یارک میں اب تک ڈھائی فٹ برف پڑ چکی ہے جبکہ ہزاروں پروازیں بھی منسوخ کی جا چکی ہیں۔ طوفان کے باعث کئی حادثات میں 10 افراد کے ہلاک ہو جانے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

متعلقہ عنوان :