کشمیریوں کی قیمت پرپاک بھارت تعلقات ہمیں قبول نہیں،چوہدری عبدالمجید

بھارت کے غاصب حکمران دنیامیں ایکسپوز ہوچکے،کشمیری پاک بھارت مزاکرات کے خلاف نہیں، مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق ہیں،مقبوضہ کشمیر کیصحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 23 جنوری 2016 20:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ کشمیرایشو ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈاہے۔ کشمیری عوام کی لازوال جدوجہد نے اسے دنیا کا فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے۔ ریاست جموں وکشمیر کے عوام کی تحریک کااب راستہ نہیں روکا جاسکتا۔ بھارت کے قابض وغاصب حکمران دنیامیں ایکسپوز ہوچکے ہیں۔

بھارت کے قابض اور غاصب حکمران ریاستی ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کوسردنہیں کرسکتے۔ تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت جوساری ریاست کی ترجمان حکومت اور کشمیریوں کے لہوکی وارث ہے کشمیریوں کے مقدس لہوکورائیگاں نہیں جانے دے گی۔ کشمیری عوا م پاک بھارت مزاکرات کے خلاف نہیں۔ کشمیری مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیریوں کی قیمت پرپاک بھارت تعلقات ہمیں قبول نہیں۔

وزیراعظم آزادکشمیر مقبوضہ کشمیر سے آنے والے صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔اس موقع پر وزیرہائیر ایجوکیشن محمدمطلوب انقلابی، وزیرقانون اظہر گیلانی،پیپلزپارٹی گڈگورننس کے چیئرمین و سابق سپیکرچوہدری انوار الحق، میڈیاایڈوائزرسید اعزادارشاہ اور تارکین وطن راہنماراجہ نجابت حسین بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزادکشمیرنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام ہمارے وجود کاحصہ ہیں۔

آزاد کشمیرحکومت اور عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ہم نے ہربین الاقوامی فورم پرریاستی عوام کے حقوق کے لیے جدوجہدجاری رکھی ہوئی ہے۔آزادکشمیرکے میڈیکل کالجوں میں مقبوضہ کشمیرکے طالبعلموں کے لیے نشستیں مختص ہیں۔ تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت نے مقبوضہ کشمیرسے آنے والے 35 ہزارسے زائد کنبوں کوآزادکشمیرمیں بلامعاوضہ حقوق ملکیت دیئے اور مقبوضہ کشمیرکے مہاجرین کوآزادکشمیرمیں مہاجرہونے کااحساس نہیں ہونے دیا۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ آزادکشمیراسمبلی میں ویلی اور جموں کے لیے 12 نشستیں مختص کررکھی ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ کشمیرایشوہمارے لیے زندگی اور موت کامسئلہ ہے۔ ریاستی عوام کے حقوق کے لیے ہم نے سب کچھ داؤپرلگارکھاہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان ہمارے عقیدے اور نظریے کاحصہ ہے۔ ہم پاکستانیوں سے بڑھ کرپاکستانی ہیں ۔ پاکستان کے استحکام وبقا کے لیے دونوں اطراف کے کشمیری اپنالہوبہارہے ہیں۔

پاکستان کے استحکام وسلامتی کے لیے کشمیری عوام کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ وزیراعظم نے کہامقبوضہ کشمیرمیں جاری تحریک دراصل تحریک تکمیل پاکستان ہے۔ کشمیرایشوتقسیم برصغیرفارمولے کانامکمل ایجنڈاہے۔ کشمیری عوام اس ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ بھارت پاکستان کے عدم استحکام کی بین الاقوامی سازشوں میں ملوث ہے۔

کشمیری عوام بھارت کی تمام سازشوں کوناکام بنادیں گے اور بھارت کے تمام مذموم عزائم کی تکمیل نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ بھارت انسانیت کاقاتل ہے اسے ساری دنیامیں ایکسپوز کردیں گے اورمہذب دنیاکوبھارت کااصل روپ دکھادیں گے۔ جموں وکشمیرحق خودارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ تارکین وطن کشمیریوں کی طرف سے مقبوضہ کشمیرپربھارت کے غیرقانونی تسلط کے خاتمے کے لیے تارکین وطن کی طرف سے بین الاقوامی فورموں پرکوششوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ تارکین وطن تمام ترسیاسی وابستگیوں سے بالاترہوکراپنی کوششوں کومنظم اور مربوط بنائیں تاکہ دنیاکی مہذب اقوام جان سکیں کے بھارت انسانیت کاقاتل ہے جس کی قابض فورسز نے مقبوضہ کشمیرکوملٹری کیمپ میں تبدیل کررکھاہے اور رسوائے زمانہ قوانین کی آڑ میں کشمیریوں کی منظم نسل کشی شروع رکرکھی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں اقوام عالم کے لیے لمحہ فکریہ ہیں ۔ راجہ نجابت حسین نے اس موقع پربرطانیہ اوریورپ میں تارکین وطن کی طرف سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے کی جانے والی کوششوں کے حوالے سے آگاہ کیادریں اثناوزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری عبدالمجید نے مسٹ یونیورسٹی میرپورکے وائس چانسلرڈاکٹرحبیب الرحمن کی والدہ ماجدہ کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیا۔ وزیراعظم نے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعاکی اورجملہ پسماندگان سے افسوس کا اظہار کی