ناقص سیکیورٹی پر سکولوں کو وارننگ

ہفتہ 23 جنوری 2016 19:19

میانوالی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 23 جنوری۔2015ء )ڈی پی او میانوالی سرفراز خان ورککی زیرنگرانی تشکیل شدہ ایڈوائزی کمیٹی نے ضلع بھر کے تمام سکولوں،کالجوں کی موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کو باریک بینی سے چیک کیا گیا،08سکولوں اور کالجوں کی سیکورٹی نقائص ہونے پر وارننگ نوٹس جاری،07یوم کے اندر سیکورٹی نقائص کو دور کرنے کی ہدایات جاری،سیکورٹی نقائص دور نہ کرنے پر تنصیبات ایکٹ 2015- کے تحت کاروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے گی۔

۔سیکورٹی نقائص سپیریئر کالج PAFروڈ،میانوالی ،سیکورٹی نقائص نمل کالج ،سیکورٹی نقائص پنجاب کالج نزد PAFروڈ،میانوالی ،سیکورٹی نقائص دانش سکول سسٹم ہرنولی )میل( ،سیکورٹی نقائص دانش سکول سسٹم ہرنولی )فی میل ( ،۔

(جاری ہے)

سیکورٹی نقائص سرگودھا یونیورسٹی کیمپس میانوالی ، سیکورٹی نقائص فوجی فا ؤنڈیشن ماڈل سکول میانوالی ، سیکورٹی نقا ئص سٹی سکول میانوالی شامل ہیں۔

ڈی پی او میانوالی سرفراز خان ورک نے سکولوں کی سیکورٹی انتظامات کو بہتر کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں،کالجوں کی سیکورٹی نقائص کو دور کریں،سکولوں ،کالجوں کی چاردیواری ،وینٹج پوائنٹ بنائیں،مزید سیکورٹی نقائص ہونے پر حساس تنصیبات ایکٹ 2015- کے تحت کاروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے گی۔ جبکہ گورنمنٹ آف پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ لاہور کی طرف سے جاری شدہ SOP برائے سیکورٹی انتظامات تعلیمی ادارہ جات میں ان تمام سیکورٹی انتظامات کو مکمل کرنا آپ کی اولین ذمہ داری ہے۔