اعجاز احمد چوہدری کی حامد خان سے ملاقات ،نٹرا پارٹی الیکشن ،با ہمی دلچسپی پر تبادلہ خیال

ہفتہ 23 جنوری 2016 19:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے پارٹی کے سینئر رہنما حامد خان ایڈوکیٹ سے ملاقات کی اور ملاقات میں انٹرا پارٹی الیکشن با ہمی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا پارٹی ورکر کے حقو ق کے لئے ملکر جدو جہد اور یونین کونسل کی سطح پر انٹرا پارٹی الیکشن کروانے پر اتفاق کیا ، رہنماؤں نے کہا کہ تحریک انصاف عام آدمی کی پارٹی ہے اسی لیے کارکنوں کو یہ موقع فراہم کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنی قیادت کو منتخب کر سکیں ، کارکنان ممبر سازی کے لئے ڈور ٹو ڈور کیمپین کریں اور پارٹی رہنما نچلی سطح پر کارکنوں کو متحرک کریں انٹرا پارٹی الیکشن ہونے سے پارٹی نچلی سطح تک فعال ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :