Live Updates

انٹرا پارٹی انتخابات کی تیاریوں کی آڑ میں گروہ بندی اور پینلز کے قیام کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی ‘ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن

ہفتہ 23 جنوری 2016 19:12

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف الیکشن کمیشن نے پارٹی میں انتخابات سے قبل گروہ بندی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات کی تیاریوں کی آڑ میں گروہ بندی اور پینلز کے قیام کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے الیکشن کمیشن کی طرف سے ملک بھر سے پارٹی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواران اور کارکنوں کے لئے جاری تحریری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاسوں کی انعقاد پرکوئی اعتراض نہیں البتہ پارٹی انتخابات کی تیاریوں کی آڑ میں گروہ بندی اور پینلز کے قیام کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

انٹر اپارٹی انتخابات کے دوران ہر ممکن حد تک ہم آہنگی لانا بنیادی ہدف ہے ۔ پارٹی میں گروہ بندی پر پابندی کے احکامات کی خلاف ورزی کے صورت میں سخت انضباطی کارروائی کی جائے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات