Live Updates

وزیراعلیٰ شہباز شریف کی لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد

ہفتہ 23 جنوری 2016 19:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں سدھیر چودھری کو صدر، پرویز اسلام کونائب صدر، اشتیاق حسین کو سیکرٹری، شہزاد خان کو فنانس سیکرٹری ، اسد اقبال، احسن صدیق اور جاوید ہاشمی کو ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے نو منتخب صدر اور دیگر عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر اور عہدیداران ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے اورصنعتی و تجارتی اداروں کے ساتھ بہترین تعلقات کو فروغ دیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی کے ثمرات عوام تک پہنچانے اور معاشی نمو میں اضافے کے لئے اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور مجھے یقین ہے کہ نئے عہدیداران اس ضمن میں اپنا موثر کردار اداکریں گے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :