وفاقی حکومت کی بہتر حکمت عملی کی بدولت توانائی بحران سمیت دیگر مسائل میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، سردار شمعون

ہفتہ 23 جنوری 2016 19:03

ایبٹ آباد۔ 23 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار شمعون یار خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی بہتر حکمت عملی کی بدولت ملک میں توانائی بحران سمیت دیگر مسائل میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے اورملک ترقی کی طرف تیزی سے رواں دواں ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں بجلی کے بحران پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے، جبکہ توانائی کے بہت سے منصوبے ابھی پائپ لائن میں ہیں، ان کی تکمیل سے ملک سے توانائی کا بحران ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا۔