پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان رابطے محض اتفاق نہیں تھا،جان کیری
ہفتہ 23 جنوری 2016 16:51
ڈیووس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہاہے کہ ہم پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے حوصلہ افزائی کررہے ہیں، پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان رابطے محض اتفاق نہیں،ایران کو ایٹمی ہتھیاربنانے سے روک دیاہے ورنہ وہ چندماہ میں ایٹمی ہتھیاربنانے کے قابل ہوسکتاتھا، کرپشن ایک عالمی مسئلہ ہے،جس کی وجہ سے سالانہ اڑھائی کھرب ڈالر ضائع ہوجاتے ہیں۔
گزشتہ روز یہاں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے جان کیری نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے ہم دونوں ملکوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، بھارتی وزیراعظم مودی اورپاکستانی وزیراعظم نوازشریف کے درمیان رابطے اوربات چیت محض اتفاق نہیں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی طاقتوں کے ساتھ ملکر ہم نے ایران کوایٹمی ہتھیاربنانے سے روک دیاہے ورنہ وہ چند ماہ میں اتنایورینیم حاصل کرسکتاتھا جس سے دس سے بارہ ایٹم بم بنائے جاسکتے تھے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.