وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے بعد پولیس نے سکیورٹی انتظامات نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو نوٹس جاری کر دیئے

ہفتہ 23 جنوری 2016 16:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے بعد پولیس نے ان تعلیمی اداروں کو نوٹسسز جاری کر دیئے ہیں جنہوں نے سکیورٹی کے لئے ایس او پی ( SOP) اختیار نہیں کئے اور انتباہ کیا ہے کہ ایسے تعلیمی اداروں کے مالکان کو گرفتار بھی کیا جائے گا میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انتباہ ریجنل پولیس آفیسر محمد وصال فخر سلطان راجہ نے جاری کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیشل برانچ نے کیریژن سٹی میں تعلیمی اداروں کا تازہ سرو ے بھی شروع کر دیا ہے تاکہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے ، سروے کی ایک تفصیلی رپورٹ صوبائی حکام کو بھی بھیجی جائے گی گزشتہ دنوں کمشنر راولپندی ساجد ظفر ڈال نے بھی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجز کو جاری کیا اور سکیورٹی انتظامات نہ کرنے والے اداروں کو اپنی سکیورٹی بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔ کمشنر ساجد ظفر ڈال کا کہنا ہے کہ فاطمی جناح ویمن یونیورسٹی نے صحیح سکیورٹی انتظامات کئے ہیں اور ایس او پی کے مطابق ہیں جو صوبائی حکومت نے جاری کئے ہیں تاہم دیگر تعلیمی اداروں نے اب تک ایسا نہیں کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :