آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کا اعتراف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جنوری 2016 16:42

آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کا اعتراف

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری 2016ء) : سانحہ چارسدہ کی تحقیقات میں پیش رفت سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی تازہ ترین بریفنگ میں دہشت گردوں کی چار سدہ یونیورسٹی پر حملے سے قبل کی گئی ٹیلی فونک گفتگو سُنائی جس میں دہشت گردوں نے ضرب عضب کی کامیابی کا خود اعتراف کیا۔

(جاری ہے)

دہشت گرد نے پاکستان میں موجود رپورٹر سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جیسا کہ پاک فوج کہہ چکی ہے کہ وہ اب سہولت کاروں کو بھی نہیں چھوڑیں گے تو اسی بنا پر انہوں نے ہمارے 332 لوگوں کو پھانسی دے دی ہے اور اکیس ہزار کو آپریشن میں ختم کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :