اوکاڑہ کے گرد ونواح میں بھٹہ خشت پر سکول ٹائم پر بچوں سے مزدوری لینے پر 13افراد کے خلاف 10الگ الگ مقدمات درج

ہفتہ 23 جنوری 2016 16:23

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء)اوکاڑہ کے گرد ونواح میں بھٹہ خشت پر سکول ٹائم پر بچوں سے مزدوری لینے پر 13افراد کے خلاف 10الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں پولیس نے 11افراد کوگرفتارکر لیاہے تفصیلات کے مطابق محمد عباس کے بھٹہ پر کم سن فیصل ایوب،اور وسیم اکرم،شہباز خان کے بھٹہ پر ناصر اور عمر گل خان،وکیل سنگین کے بھٹہ پر کاشف،اس کی بہن اللہ معافی،شاہد اور ثناء،محمد رمضان کے بھٹہ پر فاروق اور مرتضیٰ سجوار علی وٹو کے بھٹہ پر محمد اصغر،نوید احمد کے بھٹہ پر وقاص اور سنی،ملک نثار احمد کے بھٹہ پر محمد اکرم شوکت علی کے بھٹہ پر شازیہ ،مجاہد انور کے بھٹہ پر نذیر احمد جلال خان پٹھان کے بھٹہ پر علی حسنین اور تنویر حسین کم سن بچے سکول ٹائم پر مزدوری کرتے پائے گئے پولیس نے مالکان کے علاوہ ان کے ملازمین فاروق جلال،عبدالخالق اور اسحاق کے خلا ف بھی مقدمات درج کر لئے ہیں