پنجاب کے قبائلی علاقوں میں آپریشن کیلئے بلوچستان اور سندھ حکومت کے تعاون کی ضرورت ہوگی،میاں منیر

ہفتہ 23 جنوری 2016 16:18

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ ن پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ پنجاب کے قبائلی علاقوں میں آپریشن کے لئے بلوچستان اور سندھ حکومت کے تعاون کی ضر ور ت ہوگی پٹھان کوٹ ہویا پاچا خان کا واقعہ الزام تراشی کی بجائے عملی کام کی طرف توجہ دینے کی ضرور ت ہے خطہ میں میاں نواز شریف کی قیادت میں ہی خوشحالی کا ڈول ڈالا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میاں محمد منیر نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے اپنے صوبے کے قبائلی علاقوں میں دھشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے اور نیشنل ایکشن پلان کو پیش نظر رکھا ہے انہون نے کہا کہ جب بھی ان علاقوں میں کارروائی کی جاتی ہے تو ایسے عناصر بلوچستان کے پہاڑوں اور سند ھ کے جنگلات کا رخ کر لیتے ہیں بلوچستان اور سند ھ کی حکومت کے تعاو ن سے ایسے لوگوں کا قلع قمع کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں اور میڈیا کو پٹھا ن کوٹ اور پاچاخان یونیورسٹی کے ایشو پر احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے کیوں کہ پاکستان ،بھارت اور افغانستان کا مشترکہ دشمن دھشت گرد ہے جس کے لئے تینوں ملکوں کو مل جل کر کام کر نا ہو گاانہوں نے کہا کہ امن کی بغیر اقتصادی ترقی ممکن نہیں میاں نواز شریف جنوبی ایشیاء میں امن کے لئے ہر اقدام کر رہے ہیں ان کوششوں سے خطہ کے دو ارب سے زائد انسانوں کی زندگیوں میں خوشحالی آئے گی

متعلقہ عنوان :