تربت یونیورسٹی کا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی زیر صدارت اجلاس،سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا

ہفتہ 23 جنوری 2016 16:18

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء)تربت یونیورسٹی کا اہم اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی صدارت میں ہوا۔جس میں تربت یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ کے علاوہ ڈائریکٹر فنانس غلام فاروق بلوچ، ہاسٹل پرووسٹ پروفیسر غفورشاد چئیرمین شعبہ کیمسٹری ڈاکٹر حنیف الرحمان، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اعجاز احمد، انچارج سیکورٹی چاکر حیدر، کیمپس کوارڈینیٹر فدا احمد اور پرنسپل سٹاف آفیسر شاہ میر بلوچ نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق تربت یونیورسٹی میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر منعقد ہوا جس میں تربت یونیورسٹی میں سیکیورٹی انتظامات کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس کو سیکیورٹی معاملات اور انتظامات سمیت دیگر انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران تربت یونیورسٹی میں سیکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے کیئے گئے۔۔اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیاکہ سیکیورٹی سے متعلق معاملات کی ترجیحی بنیادوں پر نگرانی کی جائے گی اور ایک ٹھوس لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گاا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے تربت یونیورسٹی میں سیکیورٹی کے انتظامات کو مذید بہتر بنانے کے لیئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے تربت یونیورسٹی میں سیکیورٹی کے انتظامات کو مذید اطمینان بخش بنانے کے لئیے اکیڈمک بلاک، ایڈمن بلاک،یونیورسٹی پبلک لائبریری، گرلز ہاسٹل اور بوائز ہاسٹل کے داخلی اور خارجی راستوں میں چیکنگ کے نظام کو مذید بہتر بنانے اوریونیورسٹی کے احاطے میں نظم ونسق کو برقرار رکھنے کے علاوہ مختلف مقامات پر سکینرز، واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرہ سمیت سیکیورٹی کے جدید آلات نصب کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے یو نیورسٹی میں مذید تربیت یافتہ سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ شناخت کے بغیر کسی بھی شخص کو یونیورسٹی کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اجلاس کے دوران شرکاء نے تربت یونیورسٹی میں سیکیورٹی سے متعلق مختلف تجاویز پیش کیں۔ا جلاس میں سانحہ باچاخان یونیورسٹی میں جان بحق ہونے والے طلبہ، اساتذہ اور ملازمین کے لئیے فاتحہ خوانی کی گئی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعااور سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔