صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت صوبے بھر میں میں رواں ماہ کے دوران پانچ پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا

ہفتہ 23 جنوری 2016 16:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت صوبے بھر میں میں رواں ماہ کے دوران پانچ پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ سیکورٹی فورسز کے دستوں کو بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یکہ توت میں دوپولیس اہلکاروں کوقتل کیا گیا جبکہ نو جنوری کو گڑھی قمردین میں بھی ایک پولیس اہلکارکوقتل کیاگیا۔ صوبائی دارلحکومت پشاور کے علاوہ سوات میں دوپولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کیاگیا۔پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔جس پر کیپٹل سٹی پولیس نے پولیس اہلکاروں کو بلٹ پروف جاکٹس اور ہلمنٹ کے استعمال کی ہدایات کی ہے

متعلقہ عنوان :