باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر جدید تھری ڈی سکینرز کی تنصیب کا فیصلہ

ہفتہ 23 جنوری 2016 16:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر دھماکہ خیز مواد سمیت دہشت گردی میں استعما ل ہونے والی اشیاء کا پتہ چلانے کے لئے جدید تھری ڈی سکینرزکی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ابتدائی مرحلہ میں ایک سی کنر ڈو میسٹک اور دوسرا انٹرنیشنل ڈیپارچر ہال پر نصب کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ پر نصب کئے جانے والی مشینیں مواد خواہ کسی بھی شکل میں ہو ڈی ٹکٹ کرنے کی صلاحیتیں رکھتی ہیں ۔

دہشت گردی کے روک تھام اور ائیر پورٹ پر دوران پروازوں طیاروں و مسافروں کومحفوظ رکھنے اور سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ائیر پورٹس پر جدید ترین آلات نصب کئے جا رہے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد ائیر پورٹ ، کراچی ائیر پورٹ ، اوردوسرے مرحلے میں پشاور ائیر پورٹ اورلاہور ائیر پورٹ ، تیسرے مرحلے میں کوئٹہ ائیر پورٹ پر یہ جدید ترین آلات نصب کردیئے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :