سرگودھا شہر کے تمام پوائنٹس سے ٹریفک پولیس کا عملہ غائب‘ ٹریفک کا نظام درہم برہم

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 جنوری 2016 16:08

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 23 جنوری۔2015ء) سرگودھا شہر کے تمام پوائنٹس سے ٹریفک پولیس کا عملہ غائب‘ شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ٹریفک کا عملہ نظام پڑھتے ہی دوسرے شہرو سے شہر سے داخل ہونیوالے گاڑیوں میں جھپٹ پڑتے ہیں اور سر عام نذرانے وصول کرکے گاڑیوں کو شہر میں داخلے کی اجازت دے دیتے ہیں ڈی آئی جی اس کا نوٹس لیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کا عملہ صبح سویرے سکول کالجز جانیوالے بچوں کو بھی نہیں بخشتا اور ان سے جیب خرچ تک چالان کرنے کی آڑ میں چھین لیتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ دن میں بھی متعلقہ پوائنٹس پر ٹریفک پولیس کا عملہ نظر نہیں آتا تاہم چالانوں کی آڑ میں شہر سے باہر ٹریفک پولیس ناکے لگا کر آنیوالے لوگوں سے نذرانے وصول کرتی نظر آتی ہے شہریوں نے ڈی آئی جی سرگودھا سے اپیل کی ہے کہ وہ عام گاڑی میں صبح سویرے یا دن کے اوقات میں شہر کا دورہ کریں اور ٹریفک پولیس کی کارکردگی دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :