Live Updates

عوام نے پھر عمران خان کو پکارنا شروع کردیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 جنوری 2016 16:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 23 جنوری۔2015ء ) سرگودھا کے شہریوں نے بجلی اور گیس کی طویل بندش پر سخت احتجاج کرتے ہوئے ن لیگ کیساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو اپنی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ تو توانائی کے بحران کو ختم کرنے کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آئی ہے جبکہ جماعت اسلامی سمیت دیگر سیاسی جماعتیں حکومت کیخلاف اس موضوع پر احتجاج کرنے کے علاوہ تیار نہیں عمران خان کو اللہ عقل دے وہ دھاندلی کا رونا رونے کی بجائے وہ عوامی ایشو پر سیاست کریں تو انہیں بہترپذیرائی مل سکتی ہے جبکہ جماعت اسلامی ہمیشہ عوامی ایشو پر سیاست کرتی تھی مگر وہ اپنے منشور سے ہار چکی ہے جس کی وجہ سے سرگودھا سمیت ملک بھر کے عوام گیس ‘ بجلی اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کا شکار ہیں اگر سیاسی جماعتیں عوامی ایشو پر بات کریں تو انہیں پذیرائی حاصل ہوسکتی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :