باچا خان یونویرسٹی کے سینئیر سٹاف نے آئندہ ہفتے سے یونیورسٹی جانے کا اعلان کر دیا

ہمیں اسلحہ لائسنس فراہم کیے جائیں، سینئیر فیکلٹی ممبرز کا مطالبہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جنوری 2016 16:03

باچا خان یونویرسٹی کے سینئیر سٹاف نے آئندہ ہفتے سے یونیورسٹی جانے کا ..

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری 2016ء) : باچا خان یونیورسٹی کے سینئیر سٹاف نے آئندہ ہفتے سے یونیورسٹی جوائن کرنے کا اعلان کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق باچا خا یونیورسٹی کے اساتذہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اسلحہ رکھنے کے لیے سرکاری لائسنس دیا جائے۔

(جاری ہے)

باچاخان یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے سینئر فیکلٹی ممبرز کی ملاقات کی، جس میں یونیورسٹی کی سکیورٹی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہےکہ صوبے کے کسی اُستاد کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے انکارنہيں کیا۔ اساتذہ کےمطالبے پر محکمہ داخلہ نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اُساتذہ کواتھارٹی لیٹردکھانے پر مُفت اسلحہ لائسنس جاری کیاجاتا ہے۔ جبکہ غیرسرکاری اورخودمختارتعلیمی اداروں کےاُساتذہ سے لائسنس فیس لی جاتی ہے۔