سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف علم جہاد بلند کرنے کی بجائے اپنی سیاست چمکاتی ہیں ‘ریحام خان

ہفتہ 23 جنوری 2016 14:18

چار سدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحا خان گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہسپتال چارسدہ پہنچیں جہاں انہوں نے باچا خان یونیورسٹی کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اے پی ایس کے بعد اب دوسرا بڑا سانحہ باچا خان یونیورسٹی میں رونما ہوا، جوہائی جیک کئے جارہے ہیں وہ بھی ہمارے بچے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ٹیکسلا کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف علم جہاد بلند کرنے کی بجائے اس پر اپنی سیاست چمکاتی ہیں، قصور عوام کا ہے جو بار بار ایسے لوگوں کواپنے اوپر مسلط کرتے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے بیس نکات میں سے صرف ایک پر بھی عمل ہوا ہوتا تو لک کے حالات آج یہ نہ ہوتے، ملک میں رائج موروثی سیاست نے ہماری سیاسی کلچر کو پراگندہ کیا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :