لیہ ‘ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد مارے گئے ‘تین فرار

ہفتہ 23 جنوری 2016 14:16

لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء)لیہ کے نواحی علاقے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد مارے گئے ‘ 3 رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پولیس نے چوک اعظم لیہ کے قریب جنگل گولے والا میں کالعدم تنظیم کے 6 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا ، دہشتگردوں نے ہینڈ گرنیڈ پھینکنا چاہا تاہم وہ ان کے قریب ہی پھٹ گیاجس سے دہشتگرد زخمی ہو گئے تاہم انھوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے ‘ 3 فرار ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے، دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتہائی اہم تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔