سکیورٹی اور سیفٹی سب کا حق اور سب کا فرض ہے ‘ بریگیڈئیر(ر) امیر حمزہ
ہفتہ 23 جنوری 2016 14:00
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) ڈ ائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی بریگیڈئر (ر)امیر حمزہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی اور سیفٹی سب کا حق اور سب کی ذمہ داری ہے اس لیے تمام متعلقہ اداروں کو مل جل کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں سکیورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نے اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایمرجنسی سٹاف اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ڈزاسٹر ریسپانس کے آلات کی سکیورٹی کے لئے سنجیدہ ہیں اس لیے لاہور پولیس چیف سے التماس کی گئی ہے کہ وہ اس تربیتی ادارے کی حفاظت کے لئے انتظامات کریں۔
میٹنگ میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ، چوہنگ سرکل ، ایس ایچ او چوہنگ ، رجسٹرار ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ڈاکٹر فرحان خالد، ہیڈ آف ٹریننگ ونگز میاں احسن اور ایڈمن آفیسر مدثر بخاری نے شرکت کی۔(جاری ہے)
ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئر (ر)امیر حمزہ نے کہا اگرچہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کی حفاظت کے لئے اپنے تئیں بہتر سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں لیکن ملکی حالات کے مدِ نظر اس تربیتی ادارے کی سکیورٹی مزید بہتر بنائے جانے کی ضرورت ہے کیونکہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ریسکیو سروس کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے بیک اپ سپورٹ کے طور پر کام کرتی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئر (ر)امیر حمزہ نے لاہور پولیس چیف کیپٹن (ر)امین وینس سے درخواست کی ہے کہ مزید وقت ضائع کیے بنا اس حوالے سے اقدامات کریں اور اکیڈمی میں کیڈٹس ، ریسکیو افسران اور آفیشل کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثہ کی صورت میں نقصان کو کم سے کم کیا جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
اٹک پولیس نے مرغوں کی لڑائی پرقمار بازی کرنے والے 10 افراد گرفتارکرلئے
-
اٹک ، سرکاری سکول سے سولرپلیٹس چوری کرنے والاملزم گرفتار
-
تین سالہ معصوم بچے اغواء کرکے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
رہنما پیپلز پارٹی آصفہ بھٹو زرداری کے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے پرمسیحی برادری کا جشن
-
پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی مکمل حمایت کرے گی، رہنما پی پی پی راجہ پرویزاشرف
-
محکمہ ایجوکیشن کا سینئرکلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
-
صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق ، بلال یاسین کا حالات کا جائزہ لینے کیلئے گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال کا دورہ
-
جیکب آباد، 30 سالہ نوجوان نے گلے میں رسی ڈال کر خودکشی کرلی
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پر حملہ آور ہیں، عطااللہ تارڑ
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلیمی شعبہ کی صوبوں کو منتقلی سے درپیش چیلنجز اور مواقع پر بھی تبادلہ خیال
-
چیچہ وطنی بوریوالہ روڈ پر منی ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد جاں بحق
-
چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.