معاشی سر گرمیوں کے فروغ کیلئے صوبائی دارالحکومت میں میگا پراجیکٹس کی تعمیر نا گزیر ہیں‘ خواجہ احمد حسان
ہفتہ 23 جنوری 2016 14:00
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و میئر کے متوقع امیدوار خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ معاشی سر گرمیوں کے فروغ کیلئے صوبائی دارالحکومت میں میگا پراجیکٹس کی تعمیر نا گزیر ہیں،پوری دنیا میں میگا پراجیکٹس کیلئے عوام کو قربانی دینی پڑتی ہے اور انہیں متبادل مقامات پر منتقل کیا جاتا ہے ،میٹرو ٹرین منصوبے کے لئے مجموعی طورپر 1950کنال اراضی ایکوائر کی گئی ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے روزانہ پونے تین لاکھ افراد سفر کی سہولتوں کی مستفید ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے میٹرو ٹرین منصوبے کے متاثرین کے وفد سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ احمد حسان نے کہا کہ یقینا میٹرو ٹرین منصوبے کی وجہ سے لاہور میں بھی کچھ افراد کو قربانی دینی پڑی ہے لیکن انہیں ان کی جائیدادوں کی قیمت ادا کی گئی ہے۔(جاری ہے)
جو لوگ احتجاج کر رہے ہیں انہیں صرف یہ شکایت ہے کہ انہیں ادائیگیاں کب ہو ں گی تاکہ وہ متبادل جگہ پرجا سکیں انشا اللہ جب چیک بننے کا سلسلہ شروع ہو گا تو یہ شکایات بھی دور ہو جائیں گی ۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت ہونے کی وجہ سے لاہور پنجاب کی بنیاد ہے اور یہاں پر معاشی سر گرمیوں کے فروغ کے لئے میگا پراجیکٹس نا گزیر ہیں ۔اس منصوبے کی تکمیل سے صرف لاہور کے ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان سے آنے والے لوگوں کوفائدہ ہوگا ۔ یہ منصوبہ جنوبی لاہور سے ہوتا ہواایک بڑے حصے کو کور کرے گاجس سے کاروبار اورملازمت پیشہ افراد جو گاڑی رکھنا برداشت نہیں کر سکتے انہیں فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا موجودہ حکومت پر اعتماد ہے اور ہم اسے بحال رکھنا چاہتے ہیں،حکومت نے زمین ایکوائر کرنے میں شفافیت سے کام لیا ہے جبکہ اس کے برعکس ماضی میں منصوبوں کے لئے جس طرح لینڈ ایکوزیشن میں من مرضیاں کی گئیں اور پھر انہیں قیمتیں دی گئیں وہ بھی سب کے سامنے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.