پشاورپولیس کی کارروائی : دہشت گردی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار

ہفتہ 23 جنوری 2016 13:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء)پشاوراسپیشل پولیس یونٹ نے دہشتگری سمیت مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری کوگرفتارکر کے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

(جاری ہے)

سپیشل پولیس یونٹ پشاورنے خفیہ ادارے کی اطلاع پرکوہاٹ روڈ سے فیاض خان نامی شخص کوگرفتارکرلیاجوگزشتہ تین سالوں سیدہشت گردی ،بھتہ خوری،قتل اوراغواء کی سنگین وارداتوں میں پولیس کومطلوب ہے، ملزم کونامعلوم مقام پرمنتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔#