راولپنڈی، شدید دھند کے باعث مسافر وین اور بس آپس میں تصادم ، 10 مسافر زخمی

ہفتہ 23 جنوری 2016 13:21

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء)راولپنڈی میں کہوٹہ روڈ پر شدید دھند کے باعث مسافر وین اور بس آپس میں ٹکرا گئیں ‘ مسافر وین اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا ۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔