شارجہ پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور کے قاتل کو 16 گھنٹے بعد ہی گرفتار کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جنوری 2016 13:19

شارجہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری 2016ء) : شارجہ پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور کے قاتل کو قتل کے 16 گھنٹے بعد ہی گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ پولیس کے جنرل ہیڈ کوارٹرز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اعلان کیا کہ انہوں نے ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کے ملزم ایک ایرانی شخص کو 16 گھنٹے بعد ہی گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

”البیان“ کے مطابق پولیس نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ قتل کے الزام میں ایک ایرانی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ٹریفک حادثے میں دو گاڑیوں کے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک اماراتی شخص جاں بحق ہو گیا۔ شارجہ پولیس کے ڈائریکٹر آف سینٹرل ریجن پولیس ڈیپارٹمنٹ کرنل ہران مبارک کے مطابق دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے بعد ایک اماراتی شخص شدید زخموں کی تاب نہ لوتے ہوئے دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :