محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی، ہنگو سے کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد گرفتار

ہفتہ 23 جنوری 2016 13:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتے ہوئے ہنگو کے علاقے سے کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد گرفتار کرلئے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ہنگو کے علاقے سے کالعدم تنظیم کے کمانڈر جس کے سر کی قیمت 10لاکھ روپے مقرر تھی سمیت 5 دہشت گرد گرفتار کرلئے، گرفتار دہشت گردوں سے راکٹ لانچر،9 دستی بم، کلاشنکوف، مشین گن، 9چارجر اور پستول سمیت 500مختلف بورکے کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :