اسلام آباد پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن، 25 مشتبہ افراد زیرحراست

ہفتہ 23 جنوری 2016 13:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) پولیس اور رینجرز نے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،سرچ آپریشن بہارہ کہو اور اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں کیا گیا،آپریشن میں ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو رینجرز اور پولیس نے اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 52 کلو گرام دھماکہ خیزمواد سمیت 3 پستول اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کرلیں۔

ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے جاری سرچ آپریشن میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے سینکڑوں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :