برطانیہ کے قریب ایک ایسا دیہاتی علاقہ جہاں مسلسل 81 دن سے بارش کا سلسلہ جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جنوری 2016 12:31

برطانیہ کے قریب ایک ایسا دیہاتی علاقہ جہاں مسلسل 81 دن سے بارش کا سلسلہ ..

وہیلز(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری 2016ء) : برطانیہ کے جنوب مغربی علاقہ وہیلز کے ایک دیہاتی علاقہ میں مسلسل 81 دب بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ مسلسمل جاری رہنے والی یہ بارش علاقہ مکینوں کے لیے رحمت کی بجائے زحمت بن گئی۔ بارش کے سبب علاقہ مکین بھی اپنے گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ گئے جبکہ وہاں رہنے والے کشان بھی مویشیوں اور غلوں کو اپنے گھروں تک ہی محدود رکھنے پر مجبور ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق . یہ گاؤں برطانیہ کے جنوب مغرب میں موجود ایک ویلش گاؤں ہے جہاں پر گذشتہ برس 26 اکتوبر 2015ء سے ہر روز بلاناغہ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسم ہونے والی بارش کے سبب علاقہ مکین سورج دیکھنے اور دھوپ کو ترس کر رہ گئے ہیں۔سردی کے اس موسم میں مسلسل 81 دن سے ہونے والے بارش ہونے کے باعث اس گاؤں کو عالمی میڈیا میں بھی ہائی لائٹ کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

گاؤں کے مقامی کونسلر جان ڈےوج کا کہنا ہے کہ بارش تو یہاں پہلے بھی ہوتی تھی لیکن اتنے دنوں تک اسے سے پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ کونسلر مطابق ہر سال کم از کم 10 دن یا زیادہ سے زیادہ 30 دنوں تکل بارش کا سلسلہ جاری رہتا ہے لیکن اس مرتبہ یہ سلسلہ گذشتہ 81 دنوں سے جاری ہے۔ اکیاسی دنوں تک مسلسل بارش پر اس گاؤں نے ایل طرح سے ایک عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے لیکن وہاں رہنے والے افراد کا کہنا ہے کہ وہ خود اب اس بارش سے تنگ آ چکے ہیں کیونکہ مسلسل بارش سے ان کی معمولاتٍ زندگی بُری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ہماری دعا کے جلد از جلد یہ بارش کا سلسلہ تھم جائے تاکہ ہم اپنی زندگی محصور یا مجبور ہوئے بغیر بسر کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :