امریکا کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
ہفتہ 23 جنوری 2016 12:09
واشنگٹن ۔ 23 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جنوری۔2016ء) امریکا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے اپنی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
(جاری ہے)
سویٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر امریکی نائب صدر جو بائیڈن، وزیراعظم محمد نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں وائٹ ہاؤس کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی حالیہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان کے مطابق امریکی نائب صدر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مفاہمت اور بہتر دوطرفہ تعلقات کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا اور اسے علاقائی استحکام کیلئے ایک اہم ستون قرار دیا۔ وائیٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی نائب صدر نے دونوں ملکوں میں حالہ دہشتگرد حملوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور علاقائی امن کیلئے دونوں رہنماؤں کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔ بیان کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
-
6 سال بعد پہلی بارپاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
صدرسے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات ، سالانہ رپورٹ پیش کی
-
پاکستان کا چین کے ساتھ چائے کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ
-
آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
امید ہے آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کے خدوخال مئی میں طے پا جائیں گے، وزیرخزانہ
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ، مختلف امورپر بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.