کینیڈا کے ایک اسکول میں فائرنگ ، 5 افراد ہلاک ، مشتبہ افراد گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جنوری 2016 11:48

کینیڈا کے ایک اسکول میں فائرنگ ، 5 افراد ہلاک ، مشتبہ افراد گرفتار

کینیڈا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2016ء) : کینیڈا میں واقعہ ایک اسکول میں نا معلوم شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ، فائرنگ کرنے والے مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا۔کینیڈا کے وزیرعظم جسٹن ٹروڈو نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کینیڈین صوبے سَسکاچَوّن کےقصبے لالوشے کے اسکول میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ تمام والدین کے لیے یہ صورتحال ایک بدترین اور ڈراؤنے خواب کی سی طرح کی ہے، انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ افراد کےلواحقین کےساتھ ہیں ۔
فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعدکمیونٹی اسکول کی دونوں عمارتوں کو بند کردیا گیا ہے،جہاں تقریباً 9 سو طلبا زیرٍ تعلیم ہیں۔

متعلقہ عنوان :