کراچی : قانون نافذکرنے والے اداروں نے ڈیفنس سے وفاقی وزیر صنعت وپیداوار

غلام مرتضی جتوئی کے گھر چھاپہ مار کر انکے بیٹے اور 2 محافظوں کو حراست میں لے لیا

Malik Usman ملک عثمان ہفتہ 23 جنوری 2016 11:35

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 23 جنوری۔2015ء) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار غلام مرتضی جتوئی کے گھر چھاپہ مار کر انکے بیٹے اور 2 محافظوں کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز -7میں واقع وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار غلام مرتضی جتوئی کے گھرقانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکاروں نے چھاپہ مار ااور غلام مرتضی جتوئی کے بیٹے بلال مرتضی جتوئی اور 2 پولیس کے گن مین کو حراست میں لے لیا۔

چھاپہ کے وقت وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی گھر پر موجود نہیں تھے، غلام مرتضی جتوئی کے بیٹے سمیت حراست میں لییگئے افراد کو نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے ،علاقہ پولیس نے واقعے سے لاعلمی ظاہر کی ہے۔