کراچی ، بولٹن مارکیٹ کی دکان میں آتشزدگی ،فائرفائٹرزکی بروقت کارروائی ،آگ پر قابو پالیا گیا

ہفتہ 23 جنوری 2016 11:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء ) کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ کی میڈیسن مارکیٹ میں دکان میں آگ لگ گئی،فائربریگیڈ نے بروقت آگ پر قابو پالیا۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق بولٹن مارکیٹ کی میڈیسن مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،فائر فائٹرز نے فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،آتشزدگی سے مالی نقصان بھی ہوا۔

متعلقہ عنوان :