چترال ،مالاکنڈ ،سوات و گردونواح میں 5شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

ہفتہ 23 جنوری 2016 11:30

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء)چترال ،مالاکنڈ ،سوات و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت5 ریکارڈ کی گئی ہے اورزلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان تھاجبکہ اس کی گہرائی 72 کلومیٹرتھی۔

(جاری ہے)

زلزلے سے چترال ، مالاکنڈ، سوات و مضافات میں زمین لرز اٹھی، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔