کراچی،کورنگی میں ڈکیتی کے دوران پولیس مقابلہ ، 3 ملزم گرفتار

ہفتہ 23 جنوری 2016 11:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء ) کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں ڈکیتی کے دوران پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کے تبادلہ کے بعد 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ پورٹ قاسم کے قریب تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کورنگی نمبر5 میں ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ میں 3 ملزمان زخمی ہوئے جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ، دوسری جانب پیر آبا پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ادھر پورٹ قاسم کے قریب تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :