پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے،طاہر حسین

جمعہ 22 جنوری 2016 22:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء)آل پاکستان مسلم لیگ سند ھ کے رہنما و سیکرٹری اطلاعات طاہر حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام اور معشیت کو پہنچتا ہے مگر بد قسمتی سے ہمارے ملک کے حکمرانو ں نے تمام سہولتوں اور فوائد پہنچانے کا ٹھیکہ صرف اپنے اور اپنے خاندانوں کے لیے رکھا ہوا ہے،فی بیرل کم ہونے والے قیمتوں کا براہ راست اثر بجلی ک قیمتوں پر ہوتا ہے اور اس میں کمی واقع ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

لیکن گذیشتہ برسوں میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہیں کی گئی جب کے دو سال پہلے خام تیل 115 ڈالر فی بیرل تھا اور آج 25 ڈالر فی بیرل ہے اس سے صنعتی سطحوں اور عوام کو براہ راست فوائد ملنے چاہیے تھے جو کہ نہیں ملے ،حکمران عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے سنجیدگی سے اقدامت کرے ۔ذرِاثنا انہوں نے اے پی ایم یل کے دفاتر میں باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے شہداء کے لیے قران خوانی کی اور شہداء کے مغفرت کے لیے دعا کی اور ان اہلِ خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور اس دہشت گردی کے واقع پر شدید الفاظ میں مذمت کی۔