وزیرا عظم سے آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کی ملاقات،غیر ت کے نام پر قتل کے خلاف بیانات کا خیر مقدم

جمعہ 22 جنوری 2016 22:51

ڈیوس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) وزیرا عظم محمد نواز شریف سے آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے نے ملاقات کی اورغیر ت کے نام پر قتل کے خلاف وزیراعظم نواز شریف کے بیانات کا شرمین عبید نے خیر مقدم کیا۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کو ڈیوس میں آسکرایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے نے وزیراعظم شریف سرمایہ کاروں کی تقریب میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں شرمین عبید چنائے نے گفتگو کی ۔ شرمین عبید چنائے نے غیر ت کے نام پر قتل کے خلاف وزیراعظم نوازشریف کے بیانات کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ محمد نواز شریف قوم کا فخرہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مین آپ کے بیان کا شکریہ ادا کرتی ہوں ، آپ نے کہا کہ پاکستان میں غیرت کے نام پرقتل کے خلاف ہیں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :